0

جلال پور شریف کا گاؤں چٹی راجگان مسائل کا گڑھ بن گیا

جلالپورشریف ( کرم شہزاد مغل ) تحصیل پنڈ دادن خان کی یونین کونسل جلال پور شریف کا گاؤں چٹی راجگان مسائل کا گڑھ بن گیا جہلم انتظامیہ اور پنڈ دادن خان انتظامیہ مکمل طور پر خاموش ہیں
تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی پسماندہ یونین کونسل جلالپورشریف کے گاؤں چٹی راجگان میں مسائل کے انبار لگے ہیں ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ یونین کونسل جلالپورشریف میں شامل گاؤں چٹی راجگان کی عوام شدید مشکلات کا شکار ہے ۔ چٹی راجگان میں نکاسی آب اہم مسئلہ ہے ، چٹی راجگان کی نالیوں ، گلیوں میں سیوریج کے ناقص انتظامات کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ علاقہ مکینوں نےاوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چٹی راجگان میں عرصہ 20 سال سے کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے جس کی وجہ سے آج چٹی راجگان کی تقریباً ہر گلی میں سیوریج کا پانی کھڑا ہے جس کی وجہ سے بزرگوں ، بچوں ، خاص کر نمازیوں کے لیے گزرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے علاقہ مکینوں کا مزید کہنا تھا کہ کئی بار اخبارات اور ٹی وی چینل پر خبریں نشر ہوئی ہیں جس کے باوجود ضلعی انتظامیہ حرکت میں نہیں آئی ہماری وزیراعلی پنجاب محسن نقوی ، چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ ہے کہ گاؤں چٹی راجگان کے لیے خصوصی فنڈز دیئے جائیں اور انتظامیہ کی نگرانی میں چٹی راجگان کے مسائل کو حل کیا جائے ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان سے مطالبہ ہے کہ گاؤں چٹی راجگان میں نکاسی آب کا بہت بڑا مسلئہ ہے اس کو فوری حل کیا جائے ۔ گاؤں کب چمکیں گے اور ہم کب دیکھیں گے