0

منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پننوال میں آمد ربیع الاول کو بڑے جوش و خروش سے منایا گیا

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پننوال میں آمد ربیع الاول کو بڑے جوش و خروش سے منایا گیا پورے سکول کو رنگ برنگی جھنڈیوں اور غباروں سے سجایا گیا ننھے منے بچوں نے دیے جلائے اور طلبہ طالبات نے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو جہان سرور کائنات کی امد کی خوشی میں درود پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نذرانہ پیش کیا گلاب کی پتیوں سے سکول میں انٹر ہونے والے سٹوڈنٹس کا استقبال کیا گیا سٹوڈنٹس میں اس عظیم خوشی کے موقع پر مٹھائی اور کینڈیز
۔ تقسیم کی گئیں اور ڈائریکٹر ذوالفقار علی چشتی، پرنسپل صاحبہ اور سٹاف نے مل کر کیک کاٹا اور اس موقع پر سکول کے ڈائریکٹر ذوالفقار علی چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو جہان کی آمد ہمارے لیے بہت بڑی نعمت عظمی ہے یہ اللہ تعالی کا بہت بڑا فضل اور رحمت ہے کہ اس نے ہمیں اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیسی ہستی سے نوازا جن کے نقش قدم پر چل کر ہم دنیا اور آخرت میں سرخروہو سکتے ہیں جن کی بدولت جہالت کے اندھیرے دور ہوئے اور حق کی شمع روشن ہوئی اور ہماری یہ خوش نصیبی ہے کہ ہم اپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت ہیں اخر میں دعا کی گئی کہ اللہ ہمیں اس ماہ کو عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کی توفیق عطا فرمائے اور ماہ مبارک کی تمام برکتیں اور رحمتیں سمیٹنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں اسوہ حسنہ پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے