0

پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قیادت کا معیار دنیا کی کسی بھی جدید فوج کے مقابلے میں بہترین ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جونیئر لیڈرز پاکستان آرمی کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور روایتی اور غیر روایتی جنگ میں کامیابی سے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قیادت کا معیار دنیا کی کسی بھی جدید فوج کے مقابلے میں بہترین ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کثیرالملکی اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق Eternal Brotherhood -II کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔مشترکہ مشق Eternal Brotherhood -II کی تقریب بروتھا میں منعقد ہوئی۔

دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ مشق میں پاکستان، قازقستان، قطر، ترکیہ اور ازبکستان کی سپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں۔ اس حوالے سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بروتھا گیریژن کا دورہ کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف کو جنرل آفیسر کمانڈنگ اسپیشل سروسز گروپ کی جانب سے مشق کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اس مشق کا مقصد دوست ممالک کے مابین تاریخی فوجی تعلقات کو مزید بڑھانا ہے اور ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہو کردہشتگردی کے خلاف نبرد آزما ہونا ہے۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے جونیئر لیڈر شپ اکیڈمی (شنکیاری) کا دورہ بھی کیا۔

بعد ازاں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ”جونیئر لیڈرز پاکستان آرمی کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور روایتی اور غیر روایتی جنگ میں کامیابی سے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ”پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قیادت کا معیار دنیا کی کسی بھی جدید فوج کے مقابلے میں بہترین ہے، پاک فوج کے جونیئرلیڈرز نے دنیا بھر میں تربیت، آپریشنز اور عالمی معیار کے مقابلوں کے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

شنکیاری اور بروتھا آمد پر انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں