0

زیرالتوا مقدمات کی جلد سماعت، چیف جسٹس نے اہم اجلاس طلب کرلیا

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی جلد سماعت اور بینچز کی تشکیل کے معاملے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کل تین بجے اہم اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کو بھی دعوت دے دی ہے۔ اجلاس میں فراہمی انصاف کو بہتر کرنے کے معاملہ پر وکلاء تنظیموں کی تجاویز لی جائیں گی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اجلاس میں پاکستان بار کونسل اورسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ فراہمی انصاف بہتر کرنے کے معاملے پر وکلا تنظیموں کی تجاویزلی جائیں گی اور اجلاس میں وکلا تنظیمیں بینچز کی تشکیل اورمقدمات سماعت کیلئے مقرر کرنے پر تجاویز دیں گی۔

خیال رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 17 ستمبر کو بطور چیف جسٹس عہدے کا حلف اٹھایا اور پھر پہلے روز ہی پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر فل کورٹ سماعت کی جو ٹی وی پر براہ راست دکھائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں