0

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا دینہ کے نواحی علاقہ پنڈ جاٹہ کی جامع مسجد میں منشیات کے حوالے سے کھلی کچہری کا انعقاد

دینہ (رضوان سیٹھی سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجو ہ دینہ کے نواحی علاقہ پنڈ جاٹہ کی جامع مسجد میں منشیات کے حوالے سے کھلی کچہری کا انعقاد، ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے منشیات کی فروخت اور استعمال کے بارے میں پولیس کو فوری اطلاع دیں، معاشرے کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، پنڈجاٹہ میں گزشتہ 7ماہ کے دوران کل 11منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے جن میں 28کلو 630گرام چرس اور 4کلو 290گرام ہیروئن برآمد کی گئی، پنڈ جاٹہ سے منشیات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کھلی کچہری سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے دینہ کے نواحی علاقہ پنڈ جاٹہ کی جامع مسجد میں منشیات کے حوالے سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس پر ڈی پی او جہلم نے کہا کہ تھانہ دینہ کے علاقہ پنڈ جاٹہ میں عرصہ دراز سے منشیات فروشی کا ناسور پایا جا رہا تھا جس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، شہریوں نے پولیس کے منشیات کے حوالے سے جاری آپریشن پر اعتماد کا اظہار کیا اور ڈی پی او جہلم کو علاقہ کو منشیات سے پاک کرنے کے حوالے سے اپنی تجاویز سے آگا ہ کیا، ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او تھانہ دینہ محمد عمران کو مسائل کے فوری حل کے بارے میں احکامات بھی جاری کیے، ڈی پی او جہلم کا کہنا تھا کہ پنڈ جاٹہ میں منشیات کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔