0

کورئیر سروس کی ناقص پالیسیوں کیوجہ سے شہریوں کا اعتماداٹھنے لگا

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزا قدیر بیگ)جہلم ایم اینڈ پی کورئیر سروس کے ذمہ داران وعملے کی صارفین کے ساتھ بدتمیزی بد اخلاقی کے چرچے زبان زد عام کورئیر سروس کی ناقص پالیسیوں کیوجہ سے شہریوں کا اعتماداٹھنے لگاشہریوں نے ٹی سی ایس، لیپرڈ دیگر کورئیر سروس اور پاکستان پوسٹ سے رجوع کرنا شروع کردیا۔ایم اینڈ پی کورئیر سروس جہلم کے ذمہ داران نے شہریوں کے قیمتی کاغذات،قیمتی اشیاء،امانتیں گھروں میں پہنچانے کی بجائے صارفین کے موبائل فونز پررابطے کرکے اشیاء جی ٹی روڈ پر واقع دفتر سے وصول کرنے کے احکامات دینے شروع کردیے صارفین کااس حوالے سے کہنا ہے کہ کورئیر سروس والے اشیاء گھروں میں پہنچانے کا معاوضہ پارسل وصولی کیساتھ ہی وصول کرلیتے ہیں لیکن جہلم ایم اینڈ پی کے ذمہ داران وعملہ امانتیں گھر پہنچانے کی بجائے شہریوں کواپنے دفتر طلب کرتے ہیں اور وہاں پر موجود عملہ انتہائی بداخلاق اور بدتمیزہے جو صارفین کے ساتھ لڑائی جھگڑااور بدتمیزی کرنے سے بھی گریز نہیں کرتا ہالانکہ ایم اینڈ پی کورئیر سروس ایک پرائیویٹ ادارہ ہے ناقص پالیسیوں اور بداخلاق عملے کیوجہ سے شہریوں نے دیگر کورئیر سروس اور پاکستان پوسٹ سے رجوع کرنا شروع کردیا ہے شہریوں نے ایم اینڈ پی کے ارباب اختیار سے نوٹس لینے اور جہلم دفتر میں فرض شناس ایماندار بااخلاق ذمہ دار افسران وعملہ تعینات کرنے کامطالبہ کیاہے۔