0

جہلم مہنگائی کے ساتھ گراں فروشی نے خریداروں کی چیخیں نکلوا دیں

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری عکراش گجر)جہلم مہنگائی کے ساتھ گراں فروشی نے خریداروں کی چیخیں نکلوا دیں۔پرچون سطح پر کسی بھی اوپن مارکیٹ میں سبزیاں اور پھل سرکاری نرخوں کے مطابق دستیاب نہیں۔ گزشتہ روز بھی سرکاری نرخنامے میں آٹا،دال مسور،سرخ مرچ،چینی،بناسپتی گھی،سفید چنوں کے نرخ جاری نہ کئے گئے اور دکانداروں نے درجہ دوم اور سوئم کی اشیاء اول کے نام پر فروخت کیں،سرکاری نرخنامے میں آلو سٹور کا نرخ 73روپے مقرر کر رکھا تھا تاہم دکاندار 100 میں فروخت کرتے رہیے،پیا ز 72کی بجائے100، ٹماٹر درجہ اول80کی بجائے120، لہسن دیسی215کی بجائے250،لہسن چائینہ395کی بجائے430،ادرک تھائی لینڈ920کی بجائے1150،کھیرا فارمی110کی بجائے130،بینگن70کی بجائے90،بند گوبھی110کی بجائے130،پھول گوبھی110کی بجائے140،شملہ مرچ155کی بجائے170،بھنڈی100کی بجائے140