0

پنڈدادنخان صدر ال پاکستان نمبر داران نےمستحقین میں نقد رقم اور گندم تقسیم کی

پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) صدر ال پاکستان نمبر داران ایسوسی ایشن تحصیل پنڈ دادن خان الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاھڑ نے اپنے علاقہ یونین کونسل احمد اباد کے دیہاتوں عیسی وال ، ڈھوک نورا اور بگا شریف کے مستحقین میں نقد رقم اور گندم تقسیم کی جس کی مالیت سوا چار لاکھ روپے بنتے ہیں جبکہ بگا شریف گرلز ماڈل سکول کے مین گیٹ سے مین روڈ تک راستہ پختہ کرنے اور ٹف ٹائل لگوانے کا اعلان کیا اور سکول کے بچوں کے ساتھ وعدہ کیا کہ اپ کا یہ راستہ ایک ہفتے کے اندر خوبصورت طریقہ سے پختہ کروا دوں گا جس پر معصوم بچوں نے نعرے لگائے اور صدر نمبر داران بچوں میں گھل مل گئے جبکہ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول عیسی وال کے گراؤنڈ میں مزید مٹی ڈالنے ،پودے لگانے ،سکول کی گیلری میں مزید ارٹس کا کام کرانے اور گراؤنڈ میں جھولے لگوانے کا بھی اعلان کیا جس کے لیے انہوں نے 50 ہزار روپے موقع پر کمیٹی کو ادا کر دیے اس موقع پر الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاھڑ نے عیسی وال سکول کو ماڈل سکول بنانے کا بھی اعلان کیا انہوں نے کہا کہ اس سکول میں جس چیز کی بھی کمی ہوئی وہ پوری کریں گے اور اس کی وائٹ واشنگ پر مزید توجہ دیں گے ، گاؤں بگا شریف میں بیواؤں یتیموں اور مسکینوں میں نقد کیش کی تقسیم اور گندم بانٹتے وقت ایک یتیم بچے محسن کو گلے لگا لیا اور اسے باپ جیسی محبت اور شفقت دی اور ایک نہایت ہی مجبور بزرگ کو گندم کی فصل کی دیکھ بھال کے لیے کاردار مقرر کر دیا اس سال انہوں نے ساڑھے 12 ایکڑ اراضی پر صرف غریبوں بیواؤں اور یتیموں کے لیے گندم کی فصل کاشت کرنی ہے اس بزرگ شخص کو اس زمین پر کاردار خاص مقرر کیا ہے تاکہ مستحقین کے لیے کاشت کی گئی گندم کی فصل کی نگرانی بھی ایک مستحق اور مجبور شخص ھی کرے تاکہ مجھے ملنے والے ثواب میں مزید اضافہ ہو دریں اثناء اس موقع پر خواتین بزرگوں اور بچوں نے نمبردار برادران اینڈ سنز کے لیے خصوصی دعائیں کیں