0

پرویز الہی کے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی گرفتار

محمد خان بھٹی
قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کو گرفتار کرلیا۔

نیب چوہدری پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکریٹری کے طور پر فرائض منصبی انجام دینے والے محمد خان بھٹی کو گرفتار کرلیا ہے۔

محمد خان بھٹی کو نیب لاہور کی ٹیم نے گوجرانوالہ سے گرفتار کیا۔ ذرائع کے مطابق محمد خان بھٹی پر ایک ارب روپے سے زائد کک بیکس لینے کا الزام ہے۔

محمد خان بھٹی کو پہلے اینٹی کرپش نے گرفتار کیا تھا جبکہ اب نیب کے ہاتھوں ان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں