0

عمران کا عالمی عدالت انصاف جانے کا مطلب پاکستان کو کٹہرے میں کھڑا کرنا ہے: رانا ثنا اللہ

رانا ثنا اللہ
سابق وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا عالمی عدالت انصاف جانے کا مطلب پاکستان کو کٹہرے میں کھڑا کرنا ہے اور یہ مکروہ کام صرف ملک دشمن اور ان کے کارندے کر سکتے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف جانے کا مطلب پاکستان کو کٹہرے میں کھڑا کرنا ہے اور یہ مکروہ کام صرف ملک دشمن اور ان کے کارندے کر سکتے ہیں۔ کٹھ پتلی کو پاکستان کی عالمی بدنامی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کو رہا کرانے والے اب دہشت گردوں کو نیا راستہ دکھا رہے ہیں۔ پہلے اقتدار میں لا کر پاکستان کی معیشت، خارجہ تعلقات تباہ کیے، مہنگائی سے خانہ جنگی کی راہ ہموار کی اور نوجوانوں کے ذہن میں بارود بھرا تاکہ وہ حملہ آور ہوں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئیٹرہینڈل سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کیسز کا معاملہ اقوام متحدہ، عالمی عدالت میں لیجانے کےلیے جیفری رابرٹسن کی خدمات کا اعلان کیا گیا تھا۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں