0

ایمان مزاری کو اسلام آباد سے باہر نہ لے جانے کے حکم میں توسیع

ایمان مزاری کو اسلام آباد سے باہر نہ لے جانے کے حکم میں توسیع
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ ایمان مزاری کو اسلام آباد سے باہر نہ لے جانے اور 20 اگست کے بعد کسی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کے حکم میں توسیع کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایمان مزاری کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی اورحفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعست کی جس سلسلے میں وزارت داخلہ کے حکام عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے ایمان مزاری کےخلاف صوبوں میں درج مقدمات کی تفصیلات منگوائی ہیں ؟ جس پر وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا کہ اسلام آباد میں ایمان مزاری کے خلاف ایک مقدمہ درج ہے، وفاقی حکومت ایسےمعاملات میں صوبوں کو حکم نہیں دے سکتی۔

حکام کے جواب پر جسٹس میاں گل حسن نے کہا کہ کیسی بات کررہے ہیں؟ ہم نے صرف معلومات حاصل کرنے کے لیے کہا ہے۔

اس دوران اٹارنی جنرل نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ آرڈر دیر سے ملاہےکچھ وقت دیا جائے۔ ایمان مزاری کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے اڈیالہ جیل کے باہر سے دوبارہ گرفتار کرلیا جائے گا۔

بعد ازاں عدالت نے ایمان مزاری کو اسلام آباد سے باہر لے جانے سے روکنےکے حکم اور 20 اگست کے بعد کسی وقوعہ میں گرفتار نہ کرنے کے حکم میں بھی توسیع کردی۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں