0

پی ٹی آئی کیلئے بڑی خبر، عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری، ہائیکورٹ کا عملہ اٹک جیل روانہ

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری کردی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری کردی گئی۔

گزشتہ روز توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل ہوئی تھی اور ہائیکورٹ نے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

گزشتہ روز مچلکے جمع نہیں ہوسکے تھے تاہم آج عمران خان کے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے گئے۔

مچلکے جمع ہونے کے بعد رجسٹرار ہائیکورٹ نے روبکار جاری کیے۔

ہائیکورٹ کا عملہ روبکار لے کر اٹک جیل روانہ ہوگئے جبکہ روبکار کی کاپی سیشن جج ویسٹ اور اسلام آباد کے تحصیلدار کو بھی ارسال کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان توشہ خان کیس میں ضمانت پر رہائی کے بعد سے سائفر کیس میں 13 ستمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر اٹک جیل میں قید ہیں۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں