0

سائفرکیس: اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سائفر کیس میں عدالت منتقلی کے وزارت قانون کے نوٹیفکیشن خلاف کیس کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنے کے خلاف دائر درخواست پراعتراض عائد کیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق کل چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت کیس اٹک جیل میں منتقل کرنے کا نوٹی فکیشن کالعدم قراردے۔

درخواست میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمات کا اختیار سماعت بھی چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج مطلوبہ اہلیت کے بنیادی معیار پر بھی پورا نہیں اترتے۔

درخواست گزار میں سیکرٹری قانون، سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر ، آئی جی، ڈی جی ایف آئی اے، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان توشہ خان کیس میں ضمانت پر رہائی کے بعد سے سائفر کیس میں 13 ستمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر اٹک جیل میں قید ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں