0

تحصیل پنڈ دادن خان الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاھڑ کو باقاعدہ سرکاری دفتر الاٹ کر دیا گیا

پنڈدادنخان ( ملک ظہیر اعوان)
پنڈ دادن خان تحصیل ایڈ منسٹریشن کمپلیکس میں اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان انور علی کانجو نے صدر ال پاکستان نمبر داران ایسوسی ایشن جس کا افتتاح بھی اسسٹنٹ کمشنر انور علی کانجو نے خود کیا اس موقع پرالحاج راجہ غلام اکبر نمبردارمنڈا ھڑ نے چیف گیسٹ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور دیگر نمبرداروں نے پھولوں کی پتیاں برسائیں
ال پاکستان نمبر داران ایسوسی ایشن تحصیل پنڈ دادن خان کو پہلا سرکاری دفتر الاٹ کر دیا گیا اس موقع پر ایک خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے چیف گیسٹ انور علی کانجو اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان تھے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام نمبر داران کو سیکرٹری جنرل راجہ ادا حقانی نے ویلکم کیا اس موقع پر صدر نمبرداران الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاھڑ نے کہا کہ گورنمنٹ نے نمبرداروں کو سرکاری دفاتر دینے کا اغاز پنڈ دادن خان سے کیا ہے گورنمنٹ کا یہ خوش ائند اقدام ہے کہ وہ ہم نمبرداروں سے کچھ کام لینا چاہتی ہے اور اب گاؤں چمکائیں گے مہم کا اغاز نمبرداروں کے ذریعے کیا جا رہا ہے پورے پاکستان میں گورنمنٹ نے نمبرداروں کے وجود کو تسلیم کیا ہے جس پر ہم گورنمنٹ کے مشکور ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ پورے ملک پاکستان کے تمام اضلاع اور تحصیلوں میں نمبرداروں کے افس قائم کیے جائیں