0

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفرکیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنے کی اجازت

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت کل اٹک جیل میں ہوگی
چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت کل اٹک جیل میں ہوگی، جس کیلئے وزرات قانون نے اجازت دیدی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت کل اٹک جیل میں کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے ، جس کیلئے وزارت قانون نےسائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنےکی اجازت دیدی ہے۔

وزارت قانون کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سےسکیورٹی خدشات کےپیش نظرسماعت اٹک جیل میں ہوگی۔

ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں سائفرکیس کی سماعت جج ابوالحسنات محمدذوالقرنین ہی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں