0

عمران خان کی سزا معطلی پر شہباز شریف کا ردعمل سامنے آگیا

شہباز شریف
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست منظور کرنے پر سابق وزیر اعظم شہباز شریف کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ لاڈلے کی سزا معطل ہوئی ہے ختم نہیں ہوئی۔ چیف جسٹس کا “گُڈ ٹو سی یو” اور “وشنگ یو گڈ لک” کا پیغام اسلاآباد ہائی کورٹ تک پہنچ گیا۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ فیصلہ آنے سے پہلے ہی سب کو پتہ ہو کہ فیصلہ کیا ہوگا تو یہ نظام عدل کے لئے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے۔ اعلی عدلیہ سے واضح پیغام مل جائے تو ماتحت عدالت یہ نہ کرے تو اور کیا کرے؟

انہوں نے کہا ہے کہ نوازشریف کی سزا یقینی بنانے کے لئے مانیٹرنگ جج لگا تھا، لاڈلے کو بچانے کے لئے خود چیف جسٹس مانیٹرنگ جج بن گئے۔ نظامِ عدل کا یہ کردار تاریخ کے سیاہ باب میں لکھا جائے گا۔ ایک طرف جھکے ترازو اور انصاف کو مجروح کرتا نظام عدل قابلِ قبول نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل، رہا کرنے کا حکم

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ گھڑی بیچ کھانے والے کے سامنے قانون بے بس ہے۔ چور اور ریاستی دہشت گرد کی سہولت کاری ہوگی توملک میں عام آدمی کو انصاف کہاں سے ملے گا۔ 9 مئی ہو، جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ ہو، پولیس پر پٹرول بم کی برسات ہو، سب معاف۔

اپنا تبصرہ بھیجیں