0

ایمان مزاری جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

ایمان مزاری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق رہنما شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا۔

اسلام آباد کی عدالت نے بغاوت اور اشتعال انگیزی کے کیس میں آج ایمان مزاری کی ضمانت منظور کی تھی جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

ایمان مزار ی کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے وقت اسلام آباد پولیس جیل کے باہر موجود تھی جہاں سے پولیس نے ان کو پھر گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے فوری طور پر ایمان مزاری کی گرفتاری کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے تاہم جیل سے باہر آتے ہی پولیس انہیں لے کر روانہ ہوگئی۔

واضح رہےکہ ایمان مزاری کو عدالت نے تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں ضمانت دی تھی جس کے بعد انہیں آج بروز پیر بغاوت کے مقدے میں بھی ضمانت ملی جس کے بعد ان کی رہائی عمل میں آئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں