0

بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف مختلف شہروں میں آج بھی احتجاج جاری

بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف مختلف شہروں میں آج بھی احتجاج جاری
ملک بھر کے مختلف شہروں میں بجلی کے بلوں کے خلاف آج بھی احتجاج جاری ہے، صوبہ پنجاب کی ڈویژن خوشاب میں انجمن تاجران اور شہریوں نے مظاہرہ کیا، حافظ آباد میں تاجروں نے مین بازار سے فوارہ چوک تک ریلی نکالی، وہاڑی میں سبزی منڈی کے مزدوروں کی جانب سے بھی مظاہرہ کیا گیا ہے۔

اسی طرح ملتان میں بجلی کے بلوں کے خلاف چوتھے روز بھی احتجاج جاری ہے، اس سلسلے میں آج عارف والا بار ایسوسی ایشن نے مکمل ہڑتال کی کال دی ہے۔

بجلی کی اووربلنگ کے خلاف تاج چوک فتح پور اور چوک اعظم میں شہریوں نے احتجاج کیا، تاجر برادری، سول سوسائٹی اور عام شہریوں نے احتجاجاً ایم ایم روڈ بند کر دیا ہے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف چیچہ وطنی بار نے بھی مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ بہاولنگر میں بجلی کے زائد بلوں کے خلاف وکلاء اور شہریوں کی جانب سے منچن آباد چوک پر احتجاج جاری ہے۔

دوسری جانب صوبہ سندھ کے شہر حیدر آباد کے مختلف علاقوں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے، مارکیٹ ٹاور، سرےگھاٹ، شاہی بازار، اناج منڈی، مسان روڈ اور پرنس روڈ پر دکانیں بند ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں