0

چیئرمین پی ٹی آئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ غیر قانونی قرار

چیئرمین پی ٹی آئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ غیر قانونی قرار
بلوچستان ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے خلاف اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کا مقدمہ خارج کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی طرف سے جاری فیصلے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری بھی معطل کر دیے۔

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جناب نعیم اختر افغان اور جناب جسٹس گل حسن ترین پر مشتمل دو رکنی بینچ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ناقابل ضمانت سے متعلق کیس پر فیصلہ سنایا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کی طرف سے جاری فیصلے کے مطابق چیئرمین کے خلاف اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کا مقدمہ خارج کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری بھی معطل کر دیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف ایف آئی آر 5 مارچ 2023 کو تھانہ بجلی روڈ میں پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کے سیکشنز 124 اے، 153 اے اور 505 کے تحت دائر کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں