0

پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان کا انتخابی سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان
سابق گورنر خیبر پختونخوا اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ فرمان نے انتخابی سیاست سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔

اپنے ویڈیو بیان میں شاہ فرمان کا کہنا تھاکہ خاندان سمیت آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا، پی ٹی آئی کی قیادت کو بتانا چاہتا ہوں کہ اپنے حلقے اور ورکرز کیلئے چھوڑ رہا ہوں، نہ میرا بھائی، نہ بیٹا اور نہ میں الیکشن میں حصہ لیں گے، سیاست میرا ذریعہ معاش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت بھی اپنے حلقے ورکرز کے حوالے کردیں۔

شاہ فرمان کا کہنا تھاکہ وہ لوگ جنہوں نے پی ٹی آئی کے ورکرز کے خون پسینے پر اپنے خاندان کو آگے کیا، وہ میرے خلاف سازش کرہے ہیں، انہوں نے پیسے بنائے، منی لانڈرنگ کی، ان کے یورپ اور لندن میں گھر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی میں مجھ سے خائف افراد میرے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، شوکت یوسفزئی، فیصل سلیم اور مجھ پرالزام لگایا گیا کہ ہم غدار ہیں، ہم تینوں نہ کور کمیٹی میں ہیں اور نہ ہی وکلاء میں سےہیں، یہ سوچا سمجھا منصوبہ ہےجوناکام ہوگا۔

بعدازاں شاہ فرمان نے ایک اور ویڈیو بیان جاری کیا جس میں کہا کہ میں عمران خان کا ساتھی تھا اور رہوں گا، نہ میں نے سیاست چھوڑی ہے نہ اپنی پارٹی، میری پارٹی کے لئے خدمات جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں