0

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کون ہیں؟

انوارالحق کاکڑ
وزیراعظم شہباز شریف اور قائدحزب اختلاف راجا ریاض نے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کے نام پر بطور نگران وزیراعظم اتفاق ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا، انوارالحق کاکڑ ملک کے آٹھویں نگران وزیراعظم ہوں گے۔

انوارالحق کاکڑ کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے، انھوں نے 2008 میں پہلی مرتبہ جنرل الیکشن میں حصہ لیا اور 2013میں ن لیگ میں شامل ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: انوار الحق کاکڑ نگراں وزیراعظم مقرر، صدر مملکت نے تقرری کی سمری پر دستخط کردیے

انوار الحق کاکڑ سابق وزیراعلیٰ ثنااللہ زہری کے دور حکومت میں بلوچستان حکومت کے ترجمان رہے جبکہ 2018میں سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے، انوار الحق کاکڑ نے 12 مارچ 2018 کو بطور سینیٹرحلف اٹھایا۔

انوارالحق کاکڑسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےسمندرپارپاکستانیز کے چیئرمین ہیں جبکہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سائنس اینڈٹیکنالوجی،خزانہ،خارجہ امور سمیت سینیٹ کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے بھی رکن ہیں۔

انوارالحق کاکڑنےیونیورسٹی آف بلوچستان سے پولیٹیکل سائنس،سوشیالوجی میں ماسٹرکی ڈگری حاصل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں