0

دنیا بھر میں جتنے بھی روڈ ایکسیڈنٹ ہوتے ہیں ان میں 80 فیصد تعداد موٹر سائیکل سواروں کی ہوتی ہے

پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)
دنیا بھر میں جتنے بھی روڈ ایکسیڈنٹ ہوتے ہیں ان میں 80 فیصد تعداد موٹر سائیکل سواروں کی ہوتی ہے جس کی اصل وجہ ہیلمٹ اور سائیڈ شیشوں کا استعمال نہ کرنا ہے۔ اس سلسلے میں للہ جانباز اینڈ ہیلپ ٹرسٹ رجسٹرڈ کے زیر اہتمام پیٹرولنگ پولیس چوکی للہ موڑ پنڈدادنخان کے ساتھ ملکر عوام الناس میں مفت ہیلمٹ اور سائیڈ شیشوں کی تقسیم کی گئی ۔ جس کے سپانسر مظہر حسین چغتائی للہ (صدر اوورسیز کلب واشنگٹن امریکہ) ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کیلئے اس کام کو صدقہ اور ذریعہ نجات بنائے۔
اس ایکٹویٹی کو اچانک کرنے کا صرف مقصد یہ تھا کہ ہم یہ تقسیم ٹوٹل میرٹ پر کریں۔ ہر کوئی میرے لیئے عزیز ہے ، لوگوں کی لا تعداد سفارشی کالز آئیں مگر ہمارے ادارے کا پہلے دن سے یہ وطیرہ رہا ہے کہ بغیر سفارش مکمل طور پر میرٹ پر کام کرتے ہیں ۔مخلوقِ خدا کی خدمت کیلئے للہ جانباز اینڈ ہیلپ ٹرسٹ رجسٹرڈ کو بڑھ چڑھ اپنے عطیات، صدقات اور زکواتہ دیجئے۔ ان شاءاللہ آپ کا دیا ہوا ایک ایک روپیہ اصل مستحقین تک پہنچایا جائے گا