0

جہلم ای این ٹی سرجن نے مریض کے ناک کی بجائے گلے کا آپریشن کر دیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم ای این ٹی سرجن نے مریض کے ناک کی بجائے گلے کا آپریشن کر دیا متاثرہ مریض حصول انصاف کے لیے در بدر، متاثرہ نوجوان نے ڈپٹی کمشنر سے رجوع کر لیا۔ تھانہ کالا گجراں کے علاقہ لنگر پور کے رہائشی کاشف سلیم ولد راجہ محمد سلیم نے ڈپٹی کمشنر کو تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کے میرے ناک میں مسلہ تھا جس کا چیک اپ کروانے کے لیے کالا گجراں نجی ہسپتال میں ای این ٹی سرجن کے پاس گیا ڈاکٹر نے چیک اپ کے بعد ادویات لکھ کر دیں اور ہدایت کی کے میری لکھی ہوئی ادویات ایک ماہ تک استعمال کرنی ہیں اس طرح ایک ماہ گزرنے کے بعد ای این ٹی ڈاکٹر نے میرے ساتھ فون پر رابطہ قائم کیا اور مجھے اگلے روز مورخہ 18جولائی کو سہ پہرایک بجے چیک اپ کا وقت دیا اس طرح مقرر ہ وقت پر میں ای این ٹی سرجن کے پاس پہنچ گیا۔سرجن نے مجھے صحت کارڈ پر داخل کر لیا اور مجھے بتایا کہ آج رات آپ کے ناک کا آپریشن کر دیا جائے گا اس طرح رات تقریباگیارہ بجکر پندرہ منٹ پر میرا آپریشن شروع کر دیا گیا۔میں اپنی آنکھوں سے سب کچھ دیکھ رہا تھا ڈاکٹر اور عملے کی تمام آوازیں سن پا رہاتھا لیکن اتنی ہمت نہیں تھی کہ میں بول سکو ں یاان کے ہاتھ پکڑ سکو ں ڈاکٹر نے میری ناک کا آپریشن کرنے کی بجائے میرے گلے کا آپریشن کر دیا جب ڈاکٹرکو عملے نے بتایا کہ اس مریض کی ناک کا آپریشن کرنا تھا اور وارڈ میں داخل دوسرے مریض کے گلے کا آپریشن کرنا تھا تو ڈاکٹر اور عملہ مجھے آپریشن تھیٹر میں چھوڑ کر غائب ہو گیا میرے منہ کے اندر سے خون نکل رہا تھا۔ہسپتال کے عملے نے سرجن کو بتایا کہ مریض کی حالت تشویش ناک ہیں اس کے بعد سرجن نے میرے گلے کے اندر ایک نالی ڈالی اور مجھے بتایا کہ آپ کے گلے کا آپریشن بھی ضروری تھا اس لیے آپ کے گلے کا آپریشن کر دیا گیا ہیں۔متاثرہ نوجوان کاشف سلیم نے بتایا کہ صحت کارڈ ریکارڈ میں بھی میری ناک کا آپریشن کیا گیا ہے۔میری طبیعت بہت زیادہ خراب ہے جس پر ڈپٹی کمشنر نے انکوائری کا حکم جاری کر دیا ہے۔