0

کراچی: سٹی کورٹ لائے گئے بندر کے بچوں کو ریسکیو کرنے کیلئے حکام کی دوڑیں

بندر
کراچی میں عدالت لائے گئے 14 بندروں کے بچے میں سے بندر کا ایک بچہ بھاگ نکلا۔ بندر کے بچے آم کی پیٹیوں میں تھے، ہوا کےگزر کے لیے کچھ لکڑی ہٹی ہوئی تھی جس سے ایک بچہ نکل گیا۔

ذرائع محکمہ جنگلی حیات کا کہنا ہےکہ چارسدہ سے آنے والی مسافر بس سے 14 نوزائیدہ بندر برآمد ہوئے تھے، بندر کے بچے آم کی پیٹیوں میں تھے، ہوا کےگزر کے لیے کچھ لکڑی ہٹی ہوئی تھی جس سے ایک بچہ نکل گیا۔

محکمہ جنگلی حیات کے مطابق بندر کا بچہ بہت چھوٹا ہے اور درخت پر موجود ہے، چھوٹا ہونے کے باوجود بچہ بہت تیز ہے،اسی لیے پکڑنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔

محکمہ جنگلی حیات کی ٹیم بندر کے بچے کو پکڑنے کے لیے سٹی کورٹ میں دوبارہ ریسکیو آپریشن شروع کرے گی۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں