0

سائفر پری پلان ڈرامہ تھا جسے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا: اعظم خان

اعظم خان
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سائفر سے متعلق اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا ہے کہ سائفر پری پلان ڈرامہ تھا جسے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا 164 کے تحت بیان ریکارڈ کرلیا گیا۔

انہوں نے سائفر سے متعلق بھی بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے تمام تر حقائق کو چھپا کر سائفر کا جھوٹا اور بے بنیاد بیانیہ بنایا اور تحریک عدم اعتماد سے بچنے کے لیے سائفر کو بیرونی سازش کا رنگ دیا، انہوں نے سائفر ڈرامہ صرف اور صرف اپنی حکومت بچانے کے لیے رچایا۔

اعظم خان نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا “سائفر کو غلط رنگ دے کر عوام کا بیانیہ بدل دوں گا” انہوں نے سائفر مجھ سے 9 مارچ کو لیا اور بعد میں کھودیا، عمران خان نے سائفر ڈرامہ کے ذریعے عوام میں ملکی سلامتی اداروں کے خلاف نفرت کا بیج بویا۔

اعظم خان نے بتایا کہ سائفر کو ملکی سلامتی اداروں اور امریکہ کی ملی بھگت کا جان بوجھ کر غلط رنگ دیا گیا، میرے منع کرنے کے باوجود ایک خفیہ مراسلہ عوام میں ذاتی مفاد کے لیے لہرایا گیا۔

ان کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے ان کے سامنے سائفر کو عوام کے سامنے بیرونی سازش کے ثبوت کے طور پر پیش کرنے کی بات کی۔

اعظم خان نے مجسٹریٹ کو ریکارڈ کرائے گئے بیان میں کہا ہے کہ منع کرنے کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی نے سیکرٹ مراسلہ ذاتی مفاد کے لیے لہرایا۔

ریکارڈ کرائے گئے بیان میں اعظم خان کا کہنا ہے کہ سائفر کو جان بوجھ کر ملکی سلامتی کے اداروں اور امریکا کی ملی بھگت کا غلط رنگ دیا گیا۔

اعظم خان نے ریکارڈ کرائے گئے بیان میں کہا ہے کہ سائفر کا ڈرامہ صرف اور صرف اپنی حکومت بچانے کے لیے رچایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں