0

جہلم تھانہ صدر پولیس کی حراست میں مبینہ زیادتی کے ملزم کے فرار ہونے کی اطلاعات

vجہلم(چوہدری عابد محمود +مہربان حسین چوہدری)جہلم تھانہ صدر پولیس کی حراست میں مبینہ زیادتی کے ملزم کے فرار ہونے کی اطلاعات۔ملزم محمد کامران پر رواں ماہ 7 جولائی کو خاتون سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج ہو اتھا، ملزم کی گرفتاری کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ تصویروں میں ملزم کو پولیس حراست میں دیکھا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب پولیس ترجمان سب انسپکٹر مدثرخان کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف پہلے سے بھی مقدمات درج کروارکھے ہیں، جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ نے دونوں فریقین کو آج بروز سوموار انکوائری کے لیے طلب کررکھا ہے اسی بنیادی وجہ سے ملزم محمد کامران کی گرفتاری 169ض ف کے تحت گرفتاری التوا میں رکھی ہوئی ہے ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی میڈیکل رپورٹ ڈی این اے ٹیسٹ اور متاثرہ خاتون کی رپورٹ کے بعد میرٹ پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گئی۔