0

تھانہ للہ کے علاقے للہ خوشاب روڈ پر جیٹھل کے قریب مسلح ڈکیتی کی واردات سے ایک شخص شدید زخمی

پنڈدادنخان(ملک ظہیرا عوان)
تھانہ للہ کے علاقے للہ خوشاب روڈ پر جیٹھل کے قریب مسلح ڈکیتی کی واردات ہوئی ڈاکوؤں سے مزاحمت پر فائرنگ ، ایک شخص شدید زخمی ، مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق تھانہ للہ کے ایریا جیٹھل کے قریب مسلح ڈکیتی کی واردات چار نامعلوم مسلح افراد نے کی خوشاب سے مرغ کی سپلائی لے کر آنے والی دو گاڑیوں کو جیٹھل کے قریب سڑک بلاک کر کے راولپنڈی کے ریاشی فیضان نامی نوجوان سے گن پوائنٹ پر 20 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا جبکہ دوسری گاڑی سے 15 ہزار روپے نقد چھین لیے فیضان نامی نوجوان کو مزاحمت کرنے پر گولی مار دی جسکو انتہائی تشویش ناک حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ھے پولیس تھانہ للہ نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے