0

ایک خاص گروہ سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت انگیز مہم چلا رہا ہے: مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایک خاص گروہ سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت انگیز مہم چلا رہا ہے، 4 سال تک نفرت اور گالی گلوچ کے بیج بوئے گئے اور ہر ادارے کو تباہ کیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے دور میں اداروں کو بیچا اور اب سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے کی مہم جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی سوشل میڈیا پر آرمی چیف پر قاتلانہ حملے کی مہم کی مذمت، اداروں کو کارروائی کی ہدایت

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے اپنے پچھلے دور میں فلم اور پاکستانی کلچر پالیسی کی بنیاد رکھی، حکومت اسکرین ٹورازم بحال کرنے کے اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اصل کلچر اسکرین کے ذریعے دنیا کو دکھایا جاناچاہیے، فلم فنانس کونسل کا اجراء کیا گیا ہے اور پوڈ کاسٹ کا دائرہ کار بھی وسیع کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی پہلی میوزک پالیسی لا رہے ہیں، علاقائی موسیقی کو فروغ دینے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان ملکی ورثہ ہیں، وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق پاکستان کے کلچر کو دنیا بھر میں فروغ دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے زریعے پاکستان کے امیج کو دنیا میں بہتر انداز میں اجاگر کیا جا سکتا ہے۔

 

 

اپنا تبصرہ بھیجیں