0

9 مئی واقعات: چیئرمین پی ٹی آئی ایک اور مقدمے میں نامزد

چیئرمین پی ٹی آئی کو 9 مئی واقعات کے حوالے سے راولپنڈی کے تیسرے مقدمہ میں بھی ملزم نامزد کردیا گیا۔
9 مئی کو توڑ پھوڑ کرنے کے واقعات کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو تیسرے مقدمے میں بھی ملزم نامزد کردیا گیا۔

راولپنڈی پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کو شالیمارچوک میں حساس عمارتوں میں توڑ پھوڑ کے مقدمے میں نامزد کیا گیا۔ حساس عمارتوں میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق 9 مئی کو تحریک انصاف کے کارکن حساس عمارتوں کا گیٹ توڑ کر داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو زیر تفتیش ملزمان کے بیانات کی روشنی میں ملزم نامزد کیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی پر حملوں کی منصوبہ بندی، کارکنوں کو اکسانے اور اشتعال دلانے کا الزام عائد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جی ایچ کیو حملہ ،حساس ادارے کے دفتر پر حملوں کے مقدمات میں پہلے ہی نامزد کیا جا چکا ہے۔ جی ایچ کیو حملہ تھانہ آر اے بازار،حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کا مقدمہ تھانہ نیو ٹاون میں درج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں