0

افضل محمود بٹ آئی جی گلگت بلتستان تعینات

افضل محمود بٹ
وفاقی حکومت انسپکٹر جنرل (آئی جی) گلگت بلتستان پولیس دار علی خٹک کو تبدیل کرتے ہوئے افضل محمود بٹ کو نیا آئی جی گلگت بلتستان پولیس تعینات کر دیا گیا۔

اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دار علی خان خٹک کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ان کی جگہ افضل محمود بٹ کو آئی جی پولیس گلگت بلتستان تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ افضل محمودبٹ پہلے پنجاب حکومت میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ افضل محمود بٹ پولیس سروس کے گریڈ 20 کے افسر ہیں۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں