0

بلوچستان: ضلع شیرانی میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید

 شیرانی میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید
بلوچستان کے ضلع شیرانی کے علاقے دھانہ سر میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک ایف سی اور 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق حملہ ضلع شیرانی کے علاقے دانہ سر کی چیک پوسٹ پر کیا گیا، سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ فائرنگ کے واقعےکے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے شیرانی میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملےکی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ بزدلانہ کارروائیاں فورسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں، سکیورٹی فورسز کی قربانیا ں قوم کے لیے مشعل راہ ہیں۔

عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز پختہ عزم و حوصلے کے ساتھ ملک و قوم کا تحفظ یقینی بنا رہی ہیں۔

ترجمان بلوچستان حکومت بابریوسفزئی کا کہنا ہے کہ دہشتگرد بزدلانہ حملے سے امن وامان خراب کرنا چاہتے ہیں، دہشتگردوں کوکسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ سیکیورٹی فورسز کے قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں