0

احمد اباد کے گاؤں لنگر میں دوسرا سالانہ بابر مرزا شہید اور احسان شہید کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا

پنڈدادنخان (نمائندہ اوصاف ملک ظہیر اعوان ) پنڈ دادن خان کی یونین کونسل احمد اباد کے گاؤں لنگر میں دوسرا سالانہ بابر مرزا شہید اور احسان شہید کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ بھر سے 12 ٹیموں نے حصہ لیا 5 جون کو شروع ہونے والا کرکٹ ٹورنامنٹ عید الاضحی کے تیسرے روز یکم جولائی کو اختتام پذیر ہوا فائنل میچ کنگزالیون عیسی وال اور فرینڈزالیون احمد اباد کے درمیان کھیلا گیا فرینڈزالیون احمدأباد نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت اپنے نام کر لی اور فاتح قرار پائے جب کہ کنگزالیون عیسی وال دوسرے نمبر پر رہی تا ہم سیمی فائنل شیرازی الیون اور کنگزالیون کے درمیان جب کہ دوسرا سیمی فائنل لنگر سٹار اور فرینڈز الیون کے درمیان کھیلا گیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی راجہ شہروز علی خان احمد اباد ، بیورو چیف اوصاف اینڈ اے بی این نیوز پنڈ دادن خان ملک ظہیر اعوان اور امتیاز احمد لالہ أف اتھر پٹرولنگ پولیس تھے چیف ائرگنازرمحمد طارق پنجاب پولیس اف لنگر اور ٹورنامنٹ ارگنائزرز ماسٹر نور حسین ،ملک طارق رشید ،احمد شیر علی پاک ارمی ،سنور نمبردار ، مجیب خان پٹھان ،حافظ خضر حیات ،نوید چودری ،امتیاز احمد ،کامران خان اور عقیل خان تھے کیمرہ مین محمد فاروق ، قیصر لفٹی اور غلام رضا تھے کمنٹری کے فرائض راجہ محمد فاروق بلوچ اور قمر عباس نے سر انجام دیے مہمان خصوصی راجہ شہروز علی خان نے ونر ٹیم فرینڈزالیون احمد أباد کے ٹیم کیپٹن علی رضا شاہ کو 20 ہزار روپے نقد انعام اور ٹرافی دی جبکہ شہداء کے لواحقین نے رنر اپ ٹیم کہ کیپٹن نصیر نول کو 10 ہزار روپے نقد انعام اور مہمان خصوصی ملک ظہیر اعوان نے ٹرافی دی اس موقع پر راسب خان پٹھان ،محمد اشرف وینس اور دیگر افراد نے بہترین باؤلر ، بہترین بیسٹ مین اور مین اف دی میچ کو بھی انعامات دیے