0

ہمدم ویلفیئر سوسائٹی کسلیاں کی طرف سے عید الاضحٰی کے پر مسرت موقع پر خوبصورت بیل اللہ تعالیٰ کی راہ میں قربان کیا گیا

پنڈدادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) تحصیل پنڈ دادن خان میں ہمدم ویلفیئر سوسائٹی کسلیاں کی طرف سے عید الاضحٰی کے پر مسرت موقع پر خوبصورت بیل اللہ تعالیٰ کی راہ میں قربان کیا گیا ہمدم ویلفیئر سوسائٹی کسلیاں کے صدر محمد سہیل تاجک کا کہنا ہے کہ ہماری عیدیں بھی نادار سفید پوشوں اور غریبوں کے نام ہے ہم نے عید الاضحٰی کے پہلے روز ہی ایک سو پانچ (105) فیملیز میں گوشت کی تقسیم کی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ہمدم ویلفیئر سوسائٹی کسلیاں نے ایک خوبصورت اور بھاری بھرکم بیل اللہ تعالیٰ کی بارگاہِ میں پیش کر دیا اس بیل کی رقم محمد سہیل تاجک کے انتہائی قابل احترام استادِ محترم جناب عارف اف جہلم نے ادا کی ہے بیل کی قربانی عارف صاحب کی طرف سے کی گئی اور ماشاءاللہ عید کے پہلے روز ہی تقریباً چار من گوشت ڈیرھ سے دو کلو کے پیکٹ بنا کر ایک سو پانچ (105) فیملیز کی دہلیز تک باعزت طریقے سے پہنچا دیا گیااس موقع پر صدر ہمدم محمد سہیل تاجک کا کہنا ہے کہ میرے استاد محترم عارف صاحب کی پچھلے پانچ سال سے یہ کوشش ہے ہم ہر اس فرد تک پہنچ سکیں جو سنت ابراہیمی کا فریضہ ادا نہیں کر سکتے پچھلے چار سال سے عید الاضحٰی کے موقع پر ہمدم ویلفیئر سوسائٹی کسلیاں کے پلیٹ فارم سے ایک خوبصورت بیل کی قربانی دی جاتی ہے اور بیل کا سارا گوشت سفید پوش نادار فیملیز میں تقسیم کیا جاتا ہے ہم اپنی پوری ٹیم کی طرف سے محترم جناب عارف صاحب کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں اور ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے اس جذبہ ایمانی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائےالحمداللہ ہر سال ہماری ٹیم کی طرف سے عید کے پہلے روز ہی بیل ذبح کر کے سارا گوشت مستحقین میں تقسیم کر دیا جاتا ہے
سلام ہے ان جذبوں کو جو عید کے پہلے روز بھی خدمت خلق کے اس مشن کو جاری و ساری رکھتے ہیں