0

دینہ میں اینٹی نارکوٹکس کی منشیات کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ میں اینٹی نارکوٹکس کی منشیات کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس محمد ممتاز اور انسپکٹر اسد عباس نے ریلی کی قیادت کی، ریلی میں شہریوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی ریلی جی ٹی روڈ سے ہوتے ہوئے مین بازار،منگلا روڈ اور مین چوک پر اختتام پذیر ہوئی، منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کے لیے لوگوں میں پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق دینہ میں اینٹی نارکوٹکس نے منشیات جیسی لعنت سے چھٹکارے کے لیے عوام میں آگاہی مہم کا اہتمام کیا جس کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس محمد ممتاز اور انسپکٹر اسد عباس نے کی، ریلی میں علاقہ بھر کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ریلی جی ٹی روڈ سے شروع ہوتے ہوئے مین بازار، منگلا روڈ اور مین چوک پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس دینہ محمد ممتاز اور انسپکٹر اسد عباس نے لوگوں میں منشیات سے پاک کے پمفلٹس بھی تقسیم کیے شرکاء نے بینر بھی اٹھا رکھے تھے بعد ازاں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس محمد ممتاز اور انسپکٹر اسد عباس نے کہا کہ معاشرے کو منشیات سے پاک کرنا ہے تاکہ ہمارے نوجوان اس لعنت سے بچ سکیں اور کھیلوں کے میدان آباد ہو سکیں، ریلی میں سابق کونسلر محمد کبیر احمد بٹ، مرزا عرفان، لالہ محمد ایوب سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔