0

تحصیل پنڈدادنخان کے 26برانچ پوسٹ ماسٹرز ۔ گزشتہ ایک سال سے تنخواہوں سے محروم

پنڈ دادن خان( بیوروچیف ملک ظہیر اعوان) تحصیل پنڈدادنخان کے 26برانچ پوسٹ ماسٹرز ۔ گزشتہ ایک سال سے تنخواہوں سے محروم ھیں جن کا
کوئی پرسان حال نہیں۔
شدید گرمی اور سردی میں بروقت ڈاک اور پنشن پہنچانے والے حکام بالا کی توجہ کے طلبگار ھیں
تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈ دادنخان خان کے 26 برانچ پوسٹ ماسٹرز کو ایک سال سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود تنخواہوں کی ادائیگی ممکن نہیں ہو سکی۔ ایک پوسٹ ماسٹر کو صرف 2600 روپے ماہانہ تنخواه ادا کی جاتی ہے۔ جو اس مہنگائی کے دور میں حکومت کی طرف سے کم سے کم اجرت 32000 کے اصول کی بھی سرا سر نفی ہے۔ برانچ پوسٹ ماسٹرز نے حکام بالا سے اپنی محرومیوں کو دور کرنے اور ایک سال سے بند تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس ضمن میں مزید بات کرتے ہوئے برانچ پوسٹ ماسٹرز کا کہنا تھا کہ ہمارے بچوں کے استحصال کا سلسلہ بند کیا جائے اور بقایا جات کی ادائیگی کا بندوبست کیا جائے۔