0

جہلم کبوتروں کی اڑان پر جواء ہنستے بستے گھرانے تباہی کے دہانے پر

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم کبوتروں کی اڑان پر جواء ہنستے بستے گھرانے تباہی کے دہانے پر، چادر چار دیواری کا تقدس پامال ہونے سے شہری سخت زہنی ازیت میں مبتلا، شہریوں کا ڈی پی او جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں کبوتروں کے شوقین افراد نے کبوتروں کی اڑان پر جوئے کی بازیاں لگانا روزانہ کا معمول بنا رکھا ہے، گھناؤنے دھندے کو روکنے کے لئے مقامی پولیس کی عدم دلچسپی سوالیہ نشان بن چکی ہے۔شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں عرصہ دراز سے کبوتروں کی اڑان پر جوئے کی بازیاں لگانے کا دھندہ مبینہ طور پر بلا خوف و خطر جاری و ساری ہے جہاں پر کبوتر باز دیگر شہروں اور مضافاتی علاقوں سے کبوتروں کی بازیوں میں شرکت کے لئے جوق در جوق آتے ہیں، اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ تھکاوٹ کا شکار جب کبوتر کسی گھر پر آن بیٹھتا ہے تو کبوتر باز چادر چاردیواری کے تقدس کی پروا کئے بناء گھروں میں بغیر دستک دئیے اور چھتوں کے زریعے آن گھستے ہیں، جس کی وجہ سے مکین سخت زہنی ازیت کا شکار ہیں موجودہ روش کو دیکھتے ہوئے شریف گھرانوں کے زیر تعلیم بچے بھی کبوتروں کی جواء بازی کی لعنت کا شکار ہو رہے ہیں، جسکی وجہ سے ہنستے بستے گھرانے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں، کبوتر باز سارا سارا دن ٹولیوں کی شکل میں مکانوں کی چھتوں پر قبضہ جمائے گھناؤنا کھیل کھیلتے نظر آتے ہیں، شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے مطالبہ کیا ہے کہ جوئے کا دھندہ کرنے والے کبوتر بازوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا جائے اور چھتوں کے زریعے گھروں میں داخل ہونے والے کبوتر بازوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروائے جائیں تاکہ شہریوں کی عز ت و آبرو قائم رہ سکے۔