0

جہانگیر ترین کی نئی سیاسی پارٹی کیلئے 2 مجوزہ نام سامنے آ گئے

جہانگیر ترین
پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماء جہانگیر ترین کی سیاسی جماعت کیلئے 2 مجوزہ نام سامنے آگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترین گروپ کا ”عوام دوست پارٹی“ اور ”پاکستان انصاف پارٹی“ کے ناموں پر غور جاری ہے۔

رپورٹ میں مزید بتانا ہے کہ دونوں ناموں پر مشاورت ہو رہی ہے، تیسرا نام بھی سامنے آسکتا ہے۔

حتمی نام کیلئے پارٹی اراکین کیساتھ مشاورت جاری ہے، مشترکہ طور پر اتفاق رائے سے نام فائنل کر لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین گروپ میں سیاسی رہنماﺅں کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے، بڑے سیاسی رہنماء اور سابق ارکان اسمبلی پہلے ہی ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں