0

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں ہفتے کے چار دن شام کا کھانا مریضوں اور ان کے لواحقین میں مفت تقسیم کیا جاتا ہے

پنڈدادنخان( بیوروچیف ملک ظہیر اعوان) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں ہفتے کے چار دن شام کا کھانا مریضوں اور ان کے لواحقین میں مفت تقسیم کیا جاتا ہے انسانیت کی خدمت کا یہ بیڑہ سہیل تاجک اور ہمدم ویلفیئر سوسائٹی کسلیاں کے نوجوانوں نے اٹھا رکھا ہے علاقہ بھر کے عوام نے انسانیت کی اس خدمت کو بہت سراہا ہے
تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پنڈدادنخان میں شام کے وقت مفت کھانے کی تقسیم کا سلسلہ گزشتہ تین ماہ سے جاری ہے ہمدم ویلفیئر سوسائٹی کے نوجوان اپنے گاؤں میں کھانا تیار کرکے اسپتال پہنچاتے ہیں اور اپنے ہاتھوں سے مریضوں میں کھانا تقسیم کرتے ہیں سہیل تاجک نے بتایا کہ ہم خراب موسم میں بھی مریضوں کے لئے کھانا تیار کرتے ہیں جس کے تمام تر انتظامات ہماری ٹیم خود کرتی ہے اور ٹرالی کے ذریعے بیڈ پر جا کر کھانا پہنچاتے ہیں بڑھتی ھوئی مہنگائی میں لوگوں کی مشکلات کم کرنے کے لیے اس سلسلے کا آغاز کیا ہے جس میں علاقہ کے عوام بہت تعاون کر رہے ہیں