0

فوج کا مذاق اڑانے پر کامیڈی کمپنی پر جرمانہ

چینی حکام نے فوج کا مذاق اڑانے پر کامیڈی کمپنی کو ایک کروڑ 47 لاکھ یوآن جرمانہ کر دیا۔
چینی حکام نے فوج کا مذاق اڑانے پر کامیڈی کمپنی کو ایک کروڑ 47 لاکھ یوآن جرمانہ کر دیا۔

غیر میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کے رکن لی ہاؤشی نے ہفتے کے دن بیجنگ میں فوج کے ایک نعرے کا مذاق اڑایا تھا۔

لی ہاؤشی اسٹینڈ اپ کامیڈین ہیں، انہوں نے چینی آرمی کا نعرہ ’کام کا اچھا انداز، جنگیں جیتنے کے اہل‘ کی تضحیک کی تھی۔

بیجنگ کے میونسپل ثقافت اور سیاحت بیورو نے کہا کہ اس نے لی ہاؤشی کے لطیفے کی تحقیقات کیں اور معلوم ہوا کہ اس لطیفے سے قانون شکنی ہوئی۔

زیاؤگو کلچر میڈیا پر ایک کروڑ 47 لاکھ یوآن کا جرمانہ لگایا گیا اور کمپنی کے زیر اتمام بیجنگ اور شنگھائی میں منعقدہ تمام پروگرامز کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔