0

ضلع جہلم کی پسپائی اور بربادی جو ہم نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی لیڈرشپ میں دیکھی ہے وہ پہلے کبھی نہیں دیکھی ،بیرسٹر چوہدری تیمور نواز

پنڈ دادن خان (بیوروچیف ملک ظہیر اعوان) تحصیل پنڈدادنخان کی یونین کونسل دھریالہ جالپ کے گاؤں کھوتھیاں جالپ کے نظریاتی مسلم لیگی سیاسی ،سماجی اور فلاحی گھرانے سے تعلق رکھنے والے نوجوان بیرسٹر چوہدری تیمور نواز جٹ نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جہلم کی پسپائی اور بربادی جو ہم نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی لیڈرشپ میں دیکھی ہے وہ پہلے کبھی نہیں دیکھی آج سابق وفاقی وزیر فواد چودھری حلقہ میں غیر مقامی سمجھے جاتے ہیں وہ حلقہ میں آتے ہی نہیں ساری سیاست انہوں نےاپنے دونوں بھائیوں کے سپرد کیے رکھی جو پٹوار خانے اور تھانے کچہری تک محدود ھیں ایک بھائی نے علاقہ بائی دیس و حلقہ پی پی 26 جہلم میں فواد چوہدری کو آؤٹ کروا دیا ہے جب کہ ہمارے حلقہ پی پی 27 پنڈدادنخان میں فواد چوہدری کے دوسرے بھائی نے اس کی سیاست کا بیڑا غرق کر دیا ہے اب عوام اس فتنے سے سخت متنفر ہو چکے ہیں اور اس فتنے سے پناہ مانگتے ہیں اسں فتنے نئی نسل نو کو تباہی کے دھانے پر پہنچایا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیشہ ضلع جہلم مسلم لیگ نون کا گڑھ رہا ہے اور آئندہ بھی رہے گا حلقہ پی پی 27 پنڈدادنخان سے میں خود صوبائی اسمبلی کا امیدوار ہوں انشاءاللہ پردیسیوں کو حلقہ سے بھگا کر دم لیں گے بلکہ پردیسیوں کا اس حلقے سے جانا ٹھہر چکا ہے