0

پاکستان طبی کانفرنس تحصیل پنڈدادنخان کے انتخابات 25-2024 مکمل

پنڈدادنخان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) پاکستان طبی کانفرنس تحصیل پنڈدادنخان کے انتخابات 25-2024 مکمل ہوگئے انتخابی چناؤ پاکستان طبی کانفرنس راولپنڈی ڈویژن کے صدر پروفیسر حکیم عبدالخالق چوہدری اور ضلع جہلم کے صدر پروفیسر حکیم سید اختر علی شاہ بخاری کی زیر نگرانی منعقد ہوئے تفصیلات کے مطابق نیشنل کونسل فار طب سے باقاعدہ رجسٹرڈ کوالیفائیڈ حکما پاکستان طبی کانفرنس رجسٹرڈ کے انتخابات 25-2024 کا عمل مکمل ہوگیا نئے عہدے داران کے باقاعدہ چناؤ کا عمل پاکستان طبی کانفرنس راولپنڈی ڈویژن کے صدر پروفیسر حکیم عبدالخالق چوہدری اور ضلع جہلم کے صدر پروفیسر حکیم سید اختر علی شاہ بخاری کی زیر نگرانی اتفاق رائے سے مکمل ہوئے جس میں تحصیل بھر کے رجسٹرڈ کوالیفائیڈ حکماء کی اکثریت نے شرکت کی اس موقع پر پاکستان طبی کانفرنس تحصیل پنڈدادنخان کے صدر حکیم جمال عبدالرحیم اورجنرل سیکرٹری حکیم ظہیر عباس کو منتخب کیا گیا اس موقع پر پاکستان طبی کانفرنس راولپنڈی ڈویژن کے صدر پروفیسر حکیم عبدالخالق چوہدری اور ضلع جہلم کے صدر حکیم سید اختر علی شاہ بخاری نے حکماء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام رجسٹرڈ کوالیفائیڈ حکومت طب اور طبیب کی بقا کے لیے اپنا موثر کردار ادا کریں اور موثر طبی نسخہ جات کو چھپانے کے بجائے خدمت خلق کے جذبے کے تحت عام کریں تاکہ خلق خدا ملکی جڑی بوٹیوں کی افادیت سے روشناز ہو سکے اور حکماء کے روپ میں چھپے ہوئے مجمع باز عطائیوں کے خلاف اپنا کردار ادا کریں اور طب یونانی و اسلامی کے فروغ میں اپنا موثر کردار ادا کریں منتخب عہدے داران میں سرپرست اعلی حکیم الحاج محمد صدیق تنہا سرپرست حکیم سید طاہر علی شاہ ڈینگووال چیئر مین پروفیسر حکیم سید اختر علی شاہ بخاری وائس چیئر مین حکیم سید ارشد علی شاہ بخاری آرگنائزر حکیم ممتاز احمد عطاری ڈپٹی آرگنائزر حکیم سید اسد علی شاہ بخاری صدر و انچارج مالیات حکیم جمال عبدالرحیم سیکرٹری مالیات حکیم محمد کامران نائب صدر اول حکیم سید اظہر علی شاہ بخاری نائب صدر حکیم محمد امجد دریالہ جالب نائب صدر دوم حکیم شکیل اختر کھیوڑہ جرنل سیکرٹری حکیم ظہیر عباس سیکرٹری نشر و# اشاعت حکیم احمد رضا عطاری پریس سیکر#ٹری حکیم #سید اعزاز علی شاہ بخاری اسسٹنٹ پریس سیکرٹری حکیم تنویر اختر کسلیاں چیئر مین مجلس عامہ حکیم ساجد محمود وائس چیئر مین مجلس عامہ حکیم محمد شفیق تنا شامل ہے ۔