0

منگلا روڈ پر ڈکیت ڈسکاونٹ شاپ ہڈالہ سے چار لاکھ پچاس ہزار نقدی اور ایک موبائل جس کی مالیت ساٹھ ہزار ہے لیکر فرار

دینہ (سہیل انجم قریشی سے)منگلا روڈ پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات اسلحہ کے زور پر ڈکیت ڈسکاونٹ شاپ ہڈالہ سے چار لاکھ پچاس ہزار نقدی اور ایک موبائل جس کی مالیت ساٹھ ہزار ہے لیکر فرار ہو گیے جبکہ ایک شخص مزاحمت پر زخمی ہو گیا جو کہ کسٹمر ٹھا ۔پولیس چوکی سٹی دینہ موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق منگلا روڈ ہڈالہ سیدان ڈسکاونٹ شاپ پر تین ڈکیت موٹر سائیکل پر آئے اور دوکان میں داخل ہوتے اسلحہ کے زور پر دوکاندار سے چار لاکھ پچاس ہزار چھین کر فرار ہونے لگے اس دوران ایک گاہک جو کہ دوکان میں داخل ہو رہا تھا اس سے موبائیل چھین کر فرار ہونے لگے تو اس شخص نے ان کو قابو کرنے کی کوشش کی جس پر ڈاکوں نے فائرنگ کی جس پر وہ شخص زخمی ہو گیا ۔ڈکیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔اس سے ایک دن قبل بھی ریلوے روڈ پر ڈاکوں نے اسلحہ کے زور پر ایک شخص کو لوٹنے کی کوشش کی جس نے بھاگ کر جان بچائی ۔دینہ میں بڑھتی وارداتوں پر علاقہ بھر میں خوف کی فضا قائم ہے ۔اہلیان دینہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ امن و امان کے حوالے سے بگڑتی صورتحال پر فوری نوٹس لیا جائے۔