0

دارالعلوم محمدیہ رضویہ پنڈ دان خان کا طالب علم محمد نعمان نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) تحصیل پنڈ دادن خان کی معروف علمی و مذہبی و روحانی شخصیت حضرت علامہ پیر محمد انور قریشی ہاشمی دامت برکاتہم العالیہ کی زیر سرپرستی چلنے والا ادارہ دارالعلوم محمدیہ رضویہ پنڈدادنخان اپنے من میں بیش بہا اعزازات سمیٹے ہوئے ہے لیکن اس بار متعلم دارالعلوم محمدیہ رضویہ پنڈدادنخان محمد نعمان نے منہاج یونیورسٹی لاہور سے آل پاکستان علمی مباحثہ میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے بہت بڑا اعزاز حاصل کر لیا ہے ادارہ ہذا کے متعلم نے بعنوان (مصنوعی ذہانت انسانیت کے لیے خطرہ ہے )میں اول پوزیشن حاصل کی ھے جس پر ہو نہار طالب علم نے ایک بڑی علمی شخصیت صدر منھاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ایوارڈ وصول کیا
اس عظیم کامیابی پر حضرت قبلہ علامہ پیر محمد انور قریشی ہاشمی دامت برکاتہم العالیہ سرپرست اعلیٰ تحریک حی علی الفلاح و پرنسپل دارالعلوم محمدیہ رضویہ پنڈ دادن خان اساتذہ و انتظامیہ اور معاونین کو علاقہ بھر کے عوام نے خصوصی طور پر مبارکباد پیش کی ہے