0

پنڈدادنخان کے موضع کلی وال کوٹلہ شاہ کبیر کے مین قبرستان اور جنازہ گاہ کو قبضہ گروپوں سے بچایا جائے

پنڈدادنخان ( ملک ظہیرا عوان) پنڈدادنخان کے موضع کلی وال کوٹلہ شاہ کبیر کے مین قبرستان اور جنازہ گاہ کو قبضہ گروپوں سے بچایا جائے کچھ شر پسند عناصر قبرستان کی جگہ پر قبضہ کرنے کی کوشش میں سرگرم عمل ہیں اس سلسلے میں کوٹلہ شاہ کبیر ،کلی وال ،منڈی صدیق کی مساجد میں اعلانات بھی ھوئے اور عوام بھی سراپا احتجاج ہیں اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کو آگاہ کر دیا گیا ھے یہ بات جنرل سیکرٹری انسانی حقوق پی پی پی ڈسٹرکٹ ونگ سید رضا حسن شیرازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے بتایا کہ قبضہ گروپ مجھے مارنے کی دھمکیاں بھی دے رھے ہیں جبکہ عوام بھی قدیمی تاریخی قبرستان اور جنازہ گاہ پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صورتحال کا خود جائزہ لے کر عملی کاروائی کریں