0

نئی حکومت عوام پر رحم کرے ،علیم خان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     ) عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نئی حکومت سے گزارش ہے خدارا عوام پر رحم کریں ،ہم وزیراعظم ،سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے امیدوار کو سپورٹ کریں گے،منتخب ارکان کی ذمہ داریاں بہت زیادہ ہیں،اہم جماعتیں حکومت کا حصہ بننے جارہی ہے،

مزید پڑھیں :صدارتی انتخاب کیلئے پریذائیڈنگ افسران مقرر

آصف علی زرداری کو بطور صدر سب ملکر سپورٹ کریں گے،ملک کو بہتری کی طرف لےجانے کی ضرورت ہے،ہماری پارٹی ملک کی بہتری کیلئےایمانداری سے کام کرے گی۔ادھر دوسری جانب خرم د ستگیرنے کہا ہے کہ ایک شخص کی خاطر ملک کو داؤ پر نہیں لگایا جاسکتا،

مزید پڑھیں :ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، شہباز شریف وزیراعظم، ایاز صادق کو سپیکر نامزد کر دیا گیا

آئی ایم ایف کو خط لکھنے کے بجائے پارلیمنٹ میں آئیں،چاروں صوبوں میں حکومتیں مستحکم بنے گی،ہماری توقع ہے کہ شہبازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا،نوازشریف کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے،ملک کو مستحکم کرنے کیلئے

مزید پڑھیں :وفاق، حکومتی عہدے،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کےاہم نام سامنےآگئے

ہمیں قربانی دینی پڑے گی،پی ٹی آئی کو عوامی مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے،کسی کو چور ڈاکو کہنے سے ملک ترقی نہیں کرتا،جب تک بنیادی احترام نہیں ہوگا ترقی ممکن نہیں ہو گی۔

مزید پڑھیں :بیرسٹر گوہر، عمرایوب بااختیار، اسد قیصر کو سیاسی فیصلے کرنے سے روک دیا