0

تھانہ جلالپورشریف پولیس نے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا

پنڈدادنخان (ملک ظہیرا عوان )
تھانہ جلالپورشریف پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر فخر عباس اور ٹیم کی کارؤائی ، آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والا ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر جہلم پولیس کا آتش بازی کا سامان بیچنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن ۔ تھانہ جلالپور شریف پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر فخر عباس اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم بابر ولایت کو گرفتار کر لیا ،
ملزم سے انار 08 عدد، ماچس پٹاخے30ڈبیاں، چوہا پٹاخے50 عدد، پٹاخہ پسٹل آرٹیفیشل03 عدد، تڑتڑ03 ڈبیاں، مینڈک پٹاخہ05 عدد اور ماچس08 عدد برآمد، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ آتش بازی جیسے خطرناک کھیل کی روک تھام ہم سب کی ذمہ داری ہے، قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔