0

محمد یاسین بلوچ کے بیٹوں انجینئر مدثر یاسین بلوچ اور ولید یاسین ایڈووکیٹ کے دعوت ولیمہ کی تقریب

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) پنجاب گروپ آف کالجز اینڈ الائیڈ سکول پنڈدادنخان کے اونر محمد یاسین بلوچ کے بیٹوں انجینئر مدثر یاسین بلوچ اور ولید یاسین ایڈووکیٹ کے دعوت ولیمہ کی تقریب حویلی میرج ہال پنڈدادنخان میں منعقد ہوئی جس میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا تلاوت کلام پاک کی سعادت دولہا ولید یٰا سین ایڈووکیٹ نے حاصل کی جب کہ آقا علیہ السلام کی شان میں عقیدت کے پھول پنجاب کے معروف ثناء خوان قاری محمد ندیم اعوان راولپنڈی ،نصیراحمد چشتی پننوال اور اے بی این کے ثنا خوان مدثر خان آفریدی نے نچھاور کیے نقابت کے فرائض الیاس سیالوی نے سرانجام دیئے قاری شاہ محمد آف لاہور نے اس موقع پر خصوصی دعا فرمائی اس پاکیزہ و بابرکت تقریب میں ملک غلام مصطفی ایڈوکیٹ کندوال بیوروچیف اوصاف پنڈ دادن خان ملک ظہیر اعوان ، صفر علی خان ، محمد ارشد محمود منیجر الائیڈ بینک پنڈدادنخان ، عتیق جنجوعہ ، چوہدری محمد افتخار گورنمنٹ کنٹریکٹر کھوتھیاں جالپ، ملک عرفان ایڈووکیٹ ، عبدالاحد گوندل کھیوڑہ ، چوہدری سعید اختر ایس ڈی او بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ چکوال پی ٹی آئی رہنما چودھری فیصل فرید ،پی ٹی آئی کے امیدوار حلقہ پی پی ستائیں پنڈدادنخان راجہ شاہنواز علی خان پیپلزپارٹی کے امیدوار چوہدری نذر حسین گوندل ،ایس ڈی او بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ اٹک افضل جنجوعہ ،راجہ ذوالفقار علی سب انسپکٹر پننوال ،چوہدری محکم دین ،محترم پھپھرا، جمیل ارشدریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ انجینئر ،مقبول احمد طاہر ریٹائرڈ ایگزیکٹو انجینئر ،محمد اعظم خان سپرنٹیڈنٹ انجینئر ریٹائرڈ ، چوہدری شاہد آصف ، سید علی رضا بخاری ،راجہ ابوبکر ، حکیم اختر علی شاہ بخاری ، مسعود خان بلوچ ، جمعہ خان بلوچ ، جلیل بھٹی پنڈی سید پور ،راجہ حسن نمبردار منڈاھڑ، ملک امتیاز سروبہ ،سیکرٹری ملک مختار حسین سروبہ سمیت وکلاء، ججز ، کسانوں تاجروں سمیت علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں معززین نے شرکت کی