0

جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم سمیت شراب سپلائر ملزم گرفتار، ناجائز اسلحہ اور شراب برآمد، کالا گجراں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم حارث رحمان کو گرفتار کرلیا،ملزم سے پسٹل30بور معہ ایمونیشن برآمد،جبکہ سول لائینز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر ملزم محمد سعید کو گرفتار کرلیا،ملزم سے10لیٹر شراب برآمد کر لی گئی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پورکریک ڈاؤن جاری ہے۔