0

بلوچستان،پاک فوج نے سیلابی ریلے میں پھنسے 9 افراد کو بچا لیا

کوئٹہ(نیوزڈیسک)بلوچستان کے مکران ڈویژن میں پاک آرمی اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مشترکہ ریسکیو آپریشن کے بعد سیلابی ریلے میں پھنسے 9 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ۔بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بھی شدید بارشوں کے باعث طغیانی میں پھنسے تمام افراد کو ریسکیو کرنے کا عمل جاری ہے،

نگران وزیر اعلٰی بلوچستان علی مردان ڈومکی کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے بلوچستان نے ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا تھا جبکہ پاک آرمی کے جوانوں نے پی ڈی ایم اے کے شانہ بشانہ ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔

مزیدپڑھیں:سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کیلئے 3 ارب ڈالر کے منصوبے منظور

پاک فوج کے ہیلی کاپٹر اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کے دستوں نے آپریشن میں حصہ لیا۔

یاد رہے کہ آج گوادر کی تحصیل اورماڑہ میں زیر تعمیر بسول ڈیم کا بند ٹوٹ گیا تھا۔