0

چوہدری فرخ الطاف کی طوفانی انداز میں انتخابی کمپین عروج پر پہنچ گئی

پنڈ دادن خان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) پنڈدادن خان کے حلقہ این اے 61 جہلم میں مسلم لیگ نون کے ایم این اے کے امیدوار چوہدری فرخ الطاف کی طوفانی انداز میں انتخابی کمپین عروج پر پہنچ گئی تحصیل بھر کے مختلف علاقوں کے سرکردہ گروپوں کی مکمل حمایت کے بعد الیکشن یکطرفہ دکھائی دینے لگا جس نے بھی ووٹروں کو گھر سے نکال کر ووٹ کاسٹ کرا لیے کامیابی اس جماعت کے قدم چومے گی گزشتہ روز یونین کونسل دھریالہ جالپ کے معروف سیاسی و سماجی دھڑے نمبردار برادران آف کھوتھیاں جالپ انجینیئر چوھدری سلیم اللہ نمبردار اور چوہدری وسیم اللہ نمبردار نے اپنے مکمل گروپ دھڑے اور برادری سمیت امیدوار برائے قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف کی مکمل اور بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا اور نمبردار ہاؤس کھوتھیاں چوھدری فرخ الطاف کی کمپین کے لیے وقف کر دیا اس کے ساتھ دھریالہ جالپ ،پننوال ،پنڈی سید پور اور کھوتھیاں جالپ میں الیکشن افس قائم کر کے لنگر خانے کھول دیے ھیں اور چوہدری فرخ الطاف کا بھرپور ساتھ دینے اور الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کر دیا انجینیئر چوہدری سلیم اللہ خان اور چوھدری وسیم اللہ خان نے کہا کہ یہ الیکشن افس اور لنگر خانے الیکشن ڈے تک قائم رہیں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے امیدوار برائے ایم این اے چوہدری فرخ الطاف ضلع جہلم میں ایسے خوش نصیب لیڈر بن کر سامنے ائے ہیں کہ جن کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والوں چوھدری عابد جوتانہ ، راجہ طالب مہدی ، راجہ شاہ نواز علی خان ، راجہ قاسم علی خان ، کرنل سید زاہد حسین شیرازی ، چوہدری ناصر جاوید وڑائچ نے بھی ان کی حمایت کے علاوہ ان کے لیے ووٹ مانگنا بھی شروع کر دیے ہیں
دریں اثناء چوھدری اسماعیل جوتانہ اور چوھدری گلزار سمیت علاقہ بھر سے لوگوں کی کثیر تعداد نے جلسہ میں شرکت کی